• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک جماعت ایک شہر، یوم تاسیس الگ الگ

ایم کیو ایم پاکستان اپنا یوم تاسیس آج کراچی میں ہی دو مختلف مقامات پر منارہی ہے۔ایم کیوایم بہادر آباد کی جانب سے نشترک پارک میں جلسہ ہوگا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی لیا قت آباد فلائی اوور پر پنڈال سجائے گی۔

کراچی میں آج سیاسی سنڈے کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے نشترپارک میں جلسے کا اعلا ن کر رکھا ہے، جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ پارٹی پرچموں سے جلسہ گاہ کو سجایا جا رہا ہے، جبکہ جلسے سے ایک روز قبل بسنت میلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان جلسےسے خطاب کریں گے،دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کی جانب سے بھی لیاقت آباد فلائی اوور پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

یوم تاسیسں کے لیے سجائے جانیوالے جلسے سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کریں گے، جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے فاروق ستار نے شہر کے مختلف مقامات کے دورے بھی کیے تھے، اپنے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فارو ق ستار نےکہا کہ انہیں خود 2 جگہ یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہا۔

ایم کیوایم کےدونوں گروپوں کی جانب سے اپنے اپنے جلسوں میں کارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت کےدعوے کیے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین