• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: بھار ی بھرکم اسکول بیگز سے نجا ت کیلئے کمیٹی قائم

خیبرپختونخوا: بھار ی بھرکم اسکول بیگز سے نجا ت کیلئے کمیٹی قائم

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بچوں کےبھاری بھر کم اسکول بیگز کاوزن کم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی تجاویز محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق کتابوں کے بوجھ سے بچوں کے ذہنوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر اسکول بیگ کا وزن گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اسپیشل سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر پی آئی ٹی ای اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوںگے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کمیٹی طبی ماہرین کی رائے اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول بیگ کے وزن کا تعین کرے گی،محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول بیگ طالب علم کے اپنے وزن کے دس فیصد سے زیادہ نہ ہو، جبکہ اسکول میں طلباء کے لیے الماری یا لاکرز فراہم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کمیٹی 3 ہفتوں میں اسکول بیگ کا وزن کم کرنے سے متعلق اپنی تجاویز دینے کی پابند ہوگی۔

تازہ ترین