• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات میں پی پی ، پی ٹی آئی اتحاد حیران کن نہیں ہوگا، ممتاز بھٹو

عام انتخابات میں پی پی ، پی ٹی آئی اتحاد حیران کن نہیں ہوگا، ممتاز بھٹو

تحریک انصاف کے رہنما ممتاز بھٹو کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں پی پی اورپی ٹی آئی میں گٹھ جوڑ تھا۔ عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کااتحاد کوئی حیران کن نہیں ہوگا، سیاست میں آجکل ویلنگ ڈیلنگ عام ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ممتاز بھٹو نے لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی پی اورپی ٹی آئی میں گٹھ جوڑ تھا، سیاست میں آجکل ویلنگ ڈیلنگ عام ہوگئی ہے۔ سینیٹ الیکشن ختم ہوتےہی گٹھ جوڑ کرنے والے دوبارہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے میں مصروف ہوگئے۔

انہوں نےکہاکہ بھٹو نے سیاست پر سمجھوتے کے بجائےجان کا نذرانہ دیا۔ تاریخ ایسی مثالوں سےبھری پڑی ہے۔

ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کااتحاد کوئی حیران کن نہیں ہوگا، آصف زرداری سندھیوں پر ضرور بھاری بن چکے ہیں،لوگ ان کاماضی بھول کر ان کے گیت گانےمیں مصروف ہیں،بلوچستان میں کھلی ہارس ٹریڈنگ ہوئی،وہاں ممبران کو وحی کے بجائے پیسہ نازل ہوا۔

تازہ ترین