• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری نہیں چلےگی، وزیرداخلہ

ستیاناس اور بیڑاغرق تھیوری نہیں چلےگی، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری اب نہیں چلے گی،خان صاحب، 27 کلو میٹر لاہور میٹرو بس جو 30 ارب روپے میں بنی جبکہ26 کلو میٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک پیغام میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کیا کے پی کے میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں۔


واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عوام بھوکے پیاسے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو عوام کو کیا ملےگا۔

تازہ ترین