• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران زرداری نے نواز شریف کے خوف سے ہاتھ ملالیا،نواز شریف

عمران زرداری نے نواز شریف کے خوف سے ہاتھ ملالیا،نواز شریف

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان نئے پاکستان کے نام پر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں،یہ ایک دوسرےکےمددگار اوربھائی بھائی اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہناتھا کہ یہ روایتی سیاست کرنے والے لوگ ہیں ۔

ایک دوسرے کوکرپٹ اور چور کی تان کسنے والوں نے نواز شریف کے خوف سے ہاتھ ملا لیا ہے،اور یہ بات سینیٹ الیکشن میںثابت بھی ہو گئی کہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالے۔

نوز شریف نے پر جوش انداز میں کہا کہ وہ سانگلہ ہل کاپہلے بھی دورہ کر چکےہیںمگر آج یہاں کے عوام کا جوش و ولولہ قابل دید ہے اورلوگوں کا یہ سمندرنواز شریف کے بیانئے کی تصدیق کر رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے عملاً کام کرکے دکھایا، لوڈ شیڈنگ کہاں تک پہنچ گئی تھی اسے ختم کیا ، سی پیک جو خطے کی تبدیلی کا ذریعہ بنے گا ہم لے کر آئے ، موٹر ویزکا جال بچھایا لیکن حریفوں کے پاس اب نواز شریف کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ،یہ ہاتھ ملاکر صرف سازشیں کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری ایک دوسرےکےمددگار ،بھائی بھائی اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،یہ مل کر پاکستانی عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

تازہ ترین