• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے صدر کی جانب سے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

سری لنکا کے صدر کی جانب سے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

سری لنکا کے صدر مائتھری پالا سری سينا نے ملک ميں نافذ ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کر ديا ہے۔

سری لنکن صدر کا کہنا ہے کہ يہ فیصلہ سلامتی کی صورتحال ميں بہتری کےپیش نظر کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل سری لنکا ميںاکثریتی بدھ مذہب کے ماننے والے سنہالیوں نے مسلمانوں کے مکانات، مساجد اور دکانوں پر حملے کیے جس کے نتیجے صورتحال کافی کشید ہ ہوگئی تھی اور ملک میں بارہ دن قبل ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا تھ ۔

یہ پر تشدد واقعات اکثریتی طور پر وسطی شہرکینڈی ميں ہوئے تھے۔ اس دوران تقریباً تین سو افراد کو حراست ميں لیا گیا تھا۔

تازہ ترین