• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریت کی عدم تصدیق،بھارت میں قید تین سو پاکستانی وطن نہ جاسکے

شہریت کی عدم تصدیق،بھارت میں قید تین سو پاکستانی وطن نہ جاسکے

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جیلوں میں قید 307 پاکستانی قیدیوں میں سے 56 اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں،لیکن شہریت کی تصدیق نہ ہونے کے باعث انھیں پاکستان واپس نہیں بھیجا جا سکا ہے۔

سپریم کورٹ میں بھارتی حکومت نے جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق ایفی ڈیوٹ(بیان حلفی) جمع کرایا ہے، بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت بھارتی جیلوں میں 307 پاکستانی قید ہیں۔

ان تین سو سات میں سے 56 سزا مکمل کر چکے ہیں۔ لیکن شہریت کی تصدیق نہ ہونے پر وہ جیلوں میں ہی موجود ہیں، بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان قیدیوں کو قونصلر تک رسائی بھی فراہم کی گئی ہے ۔

بھارتی حکومت کے مطابق 2017 میں 20 قیدیوں کو پاکستان واپس بھیجاگیا،مزید پانچ کو ملک واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے ۔21 میں سے 10 ذہنی بیمار قیدیوں کو بھی پاکستان واپس بھیجا گیا ہے ،جبکہ چار پاکستانی قیدی دوران حراست ہلاک ہو گئے۔


تازہ ترین