• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور زرداری کی وکٹیں الیکشن 2018 میں گریں گی، عمران

نواز اور زرداری کی وکٹیں الیکشن 2018 میں گریں گی، عمران

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زرداری اور نواز شریف، دونوں کی وکٹیں دو ہزار اٹھارہ میں کریں گی۔

کراچی پریس کلب میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کا ون پوائنٹ ایجنڈا اداروں کی تباہی ہے، ملک کے موجودہ خراب حالات کے ذمے دار آصف زرداری اور نوازشریف ہیں۔

عمران خان نے بلاول کوبچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پتا ہی نہیں ملک میں کیا ہورہا ہے، ان کی باتوں کا جواب نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلشن حدید، لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ممبرسازی کیمپوں کا دورہ کیا، کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کو میرے ساتھ مل کر پاکستان کی بڑی بیماریوں یعنی زرداری اور ’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘کو ختم کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام میرے کھلاڑی ہیں اور میں ان کا کپتان ہوں، آج میں آپ کے پاس آپ کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں اپنی تقدیر بدلنے کی دعوت دینے آیا ہوں۔

انہوں نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس کےدوران بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذرداری کو صدر بنایا تو لوگوں کو کیا منہ دکھاؤں گا۔

عمران خان نے بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی اپنےوالد سے پوچھا ہے کہ وہ ارب پتی کیسے بنے؟ آئندہ انتخابات میں نوازشریف اور آصف علی زرداری کو کلین بولڈ کریں گے۔

تازہ ترین