• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں کامیاب ہوکر وفاق میں حکومت بنائیں گے، سلیم مانڈوی والا

 الیکشن میں کامیاب ہوکر وفاق میں حکومت بنائیں گے، سلیم مانڈوی والا

سینیٹ کےنومنتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نےکہا ہےکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکےپیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بنائےگی جبکہ بھٹوخاندان کی جدوجہد کے باعث سینیٹ انتخابات میں جیت ہوئی۔

سلیم مانڈوی والا نے گڑھی خدابخش میں بےنظیر بھٹو و دیگر کے مزارات پرفاتحہ خوانی کی، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایجنڈے کے تحت سینیٹ کو چلایا جائے گا۔

انہوں نےمزیدکہاکہ میں5سال سینیٹ میں رہاہوں،بالادستی کااحساس ہےاور سینیٹ میں چھوٹےصوبوں کےحقوق کی آوازاٹھائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کی امیدوار جماعتیں ہیںاور سینیٹ میں کامیابی کے اثرات آئندہ انتخابات پر پڑیں گے۔

تازہ ترین