• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بائیس اگست کو ہم نے قربانی دی، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کے ہم نے بہت سی سازشوں کا سامنا کیا، 22 اگست کو ہم نے قربانی دی، اپنے قائد سے علیحدگی اختیار کی۔

متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے تحت یوم تاسیس کا جلسہ لیاقت آباد فلائی اوور پر کیا گیا، جلسے سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کے آ ج دو الگ الگ یوم تاسیس ہونے پر افسوس ہے، ہم نے سب کو یکجا کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کو کھڑا کیا۔

ایم کیوایم کےرہنما کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کے میں نے متعدد مرتبہ معافی مانگی، آج میرا آخری خطاب ہے، میں ایک مرتبہ پھر بہادر آباد گروپ کے رہنماؤں کے گھر جاکر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

ایم کیوایم پی آئی بی کے جلسے میں ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما سید سردار احمد نے بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کے وہ فاروق ستار کے ساتھ ہیں، دونوں کے درمیان مصالحت کی بہت کوشش کی، کامران ٹیسوری ایشو نہیں۔

تازہ ترین