• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان سے آزاد کشمیر لینے کی طاقت نہیں رکھتا، فاروق عبداللہ

بھارت پاکستان سے آزاد کشمیر لینے کی طاقت نہیں رکھتا،فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہبھارت آزاد کشمیر کو پاکستان سے نہیں لے سکتا۔

بھارتی ٹی وی کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان میں ہم سے محبت کرنے والے بہت لوگ ہیں وہاں پر سب ہمارے مخالف نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آگئے تو کشمیری پنڈتوں کو دوبارہ وادی میں آباد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہے اور یہ حل ہو کر رہے گا لیکن آپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ کشمیر کا ایک حصہ پاکستان کے پاس ہے اور آپ کو یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ آپ اس کو واپس لینے کی طاقت نہیں رکھتے، کشمیر کا مسئلہ صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے حل ہوگا۔

سابق کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ مجھے احتجاج اور پتھروں کو کنٹرول کرنے کی طاقت نہیں ہے ۔

تازہ ترین