• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھارادر،موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تابوت والی گلی اللہ رکھا پارک کے قریب اتوار کی شام نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے جسکے نتیجے میں35سالہ ذوالفقار شاہ ولد زرعن شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو سول اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او شارق علی نے بتایا کہ مقتول کیماڑی بھٹہ ولیج کا رہائشی تھا مقتول موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے کسی کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے،انہوں نے بتایا کہ مقتول کو سر اور چہرے پر نائن ایم ایم پستول کی چھ گولیاں لگی ہیں۔ایس ایچ او کے مطابق مقتول کو پہلے بھی پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین