• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھرمیں گھس کر معذورلڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کو مظہر حسین نے بتایا کہ اس کی 17سالہ بیٹی (ک) بی بی معذور ہے جو 16مارچ کو گھر پر اکیلی تھی کہ اوپر والی منزل پر رہائش پذیر شمعون مسیح گھر میں گھس آیا اور اوراس کی بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ اس دوران مدعی کی چھوٹی بیٹی15سالہ پلوشہ بی بی اور بیوی شکیلہ بی بی بھی باہر سے اپنے گھر آگئیں اور شمعون مسیح کو دیکھ کر شور شرابہ کیا جس پر وہ بھاگ گیا ۔
تازہ ترین