• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والامسافرآف لوڈ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مسافرکوآف لوڈکرلیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق کامران ولداسلام الدین سکنہ راولپنڈی ترکش ائرلائن کی پروازٹی کے 711کے ذریعے استنبول کے راستے اٹلی جانے کے لئے بے نظیر ائرپورٹ آیاجہاں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرپرچیکنگ کے دوران اس کے سفری کاغذات مبینہ طورپرجعلی پائے گئے جس پرمذکورہ مسافرکوآف لوڈکرکے بعدازاں پاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن بھیج دیاگیا۔
تازہ ترین