• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3کلو ایک سو گرام چرس،10لٹر کھلی شراب،5بوتل شراب، ایک پستول آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔مندرہ پولیس نے قمار بازی کے الزام میں 4 ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ایک ہزارر وپے ،4 موبائل بر آمد کر کے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند اشخاص ساہنگ میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزموں طارق ، صغیر ، صفدر اور جاوید کو قابو کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے آتش بازوں اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے9ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین