• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز نےلاکھوں کی منشیات برآمدکرلی،5ملزم گرفتار

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے گزشتہ روز لاکھوں روپے مالیت کی منشیات قبضہ میں لے لیں۔5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق کی ہدایت پر ای ٹی او مظفر قیوم کی قیادت میں انسپکٹرز قمر شاہ ، وقاص اسلم اور جاوید اختر پر مشتمل ٹیم نے نشتر کالونی ، فیکٹری ایریا اور جنوبی چھائونی کے علاقوں میں چھاپے مار کر ڈیڑھ کلو چرس، آدھ کلو ہیروئن ، ایک سو لٹر جعلی شراب برآمد کر کے 5 ملزموں وقاص مسیح، انور، خالد ، نعمان مسیح اور ناصر مسیح کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ ای ٹی او مظفر قیوم نے کہا ہے کہ منشیات مافیا کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔
تازہ ترین