• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستوکتلہ،دوبچوں اورمیاں بیوی کوجلانے پرقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر) ستوکتلہ میں میاں بیوی سرفراز اور صبا اور ان کے دو بچوں آمنہ اور شیر علی کے زندہ جلانے کا پولیس نے شاہد نذیر، ملازم عادل خان اور منشاء کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ مقتول سرفراز کی والدہ خیراں بی بی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھر کے ملازم عادل خاں کے مقتول سرفراز کی بیوی صبا سے تعلقات تھے وہ اس سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا اس لئے شبہ ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر قتل کیا۔ مقدمے میں تین افراد نامزد ہیں جن میں شاہد نذیر، عادل خان اور منشاء شامل ہیں۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کے مطابق ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ انہیں موصول نہیں ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تفتیش آگے بڑھائیں گے۔
تازہ ترین