• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا جلاس آج ہو گا

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی لاہور کا اجلاس صدر عزیزالرحمان چن کی صدارت میںضلعی دفتر باغبانپورہ میں آج بروز پیر سہ پہر تین بجے ہو گا جس میں نئی حلقہ بندیوں، آئندہ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چنائو اور تنظیمی امور پر گفتگو ہو گی۔ اجلاس میں ضلعی عہدیدارن، سابقہ ٹکٹ ہولڈرز سمیت سنیئر رہنما شرکت کریں گے ۔ عزیز الرحمان چن نے کہا کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 14اورصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تعداد بڑھ کر 30ہو گئی ہے اور اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے ہو نگے۔
تازہ ترین