• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز میں غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے ،محمدخان لہڑی

کوئٹہ (آن لائن) سابق مشیر وزیراعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے محکمہ ایکسائز میں ہونیوالی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ بھرتی کے عمل میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا،فوری تحقیقات ہونی چاہئے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہیں اور ان بھرتیوں میں میرٹ کو پامالی کیاگیامیرٹ پر آنے والے امیدواروں کو نظر انداز کرکے اپنے من پسند افراد کو تعینات کیا گیا ہے محکمہ ایکسائز میں ہونیوالی غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اس بارے کمیٹی بنا کر جن لوگوں نے میرٹ کیخلاف کام کیا ہے ان کیخلاف قانونی کارروائی کرے ۔
تازہ ترین