• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک سروس کمیشن کے بغیر اساتذہ کی تعیناتی میرٹ کی پامالی ہوگی،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی ممبر عتیق بلوچ نے کہا ہے پبلک سروس کمیشن کے بغیر اساتذہ کی تعیناتی اور کنٹریکٹ پر بھرتی کی کوشش تعلیمی اداروں کے ساتھ مذاق اور میرٹ کوپامال کرتے ہوئے وزراء اور بااثر افراد کے عزیزوں کو نوازنے کی کوشش ہوگی شعبہ تعلیم پہلے ہی سفارشی بھرتیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے سیکھنے کا عمل مکمل طور پر تباہ کیا جاچکا ہے اب ایک بار پھر کنٹریکٹ بھرتیوں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تمام کیڈرز کی اسامیاں میرٹ کی بنیاد پر پبلک سروس کمیش کے زریعے پر کیا جائے تاکہ این ٹی ایس کے نام پر لوٹ مار اور کرپٹ مافیاء کے زریعے اسامیوں کو بیچنے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین