• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی عزت نفس مجروح کرنے کی شکایات کا سختی سے نوٹس

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس احمد نے ضلعی تعلیمی افسران کو سکولوں کے معائنہ کے دوران سکول سربراہ اور ٹیچرز کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹیچرز کے وقار اور عزت کو ہر حال میں مدنظر رکھا جائے،ڈی ای او سیکنڈری ،ڈی ای او ایلمنٹری (زنانہ ،مردانہ)کو جاری کئے گئے ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیچرز کی عزت اور وقار کو مقدم رکھنا سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی پالیسی ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،سکولوں کے معائنہ کے دوران اگر کوئی سکول سربراہ بارے کوئی بات ہے تو سکول اساتذہ یا سٹاف کے سامنے نہ کی جائے بلکہ الگ ہوکر بات کی جائے ،اساتذہ کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔
تازہ ترین