پشاور(جنرل رپورٹر )خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122نے صوبائی گیمز کے پیش نظرقیوم سٹیڈیم پشاورمیں میڈیکل کیمپ لگادیا،ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر چوتھی انٹرصوبائی گیمز میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اورکھیلوں کے دوران زخمی ہونیوالے کھلاڑیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں میڈیکل ٹیکنیشن بمعہ میڈیکل آلات موجود رہیں گے، ریسکیو 1122کے اہلکاروں نےہفتے کے روز زخمی ہونے والے 10کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی، ریسکیو کا کیمپ گیمز کے اختتام تک جاری رہے گا جس میں ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔