• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپوں کا انعقاد

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگائے گئے، تحصیل جمروداورباڑہ کے علاقوں پنڈی للمہ ملاگوری اورسپین قمبر میں ڈائریکٹر ہیلتھ ایجنسی ڈاکٹر ایوب آفریدی اور انچارج ڈاکٹر حمید کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور طبی امداد و مفت ادویات بھی دی گئیں ، پنڈی للمہ میں 1381مریضوں جبکہ سپین قمبر میں 1215مریضوں جن میں 560بچے بھی شامل تھے کامفت طبی معائنہ کیاگیا، طبی کیمپوں کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں کی روک تھام اور لوگوں کو آگاہی دینا تھا ۔
تازہ ترین