• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت محمود جان خان سے پیرامیڈیکس کی ملاقات

پشاور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کے وفد نے صوبائی صدر حبیب خان کی قیادت میں ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمود جان خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ‘ ملاقات میں صدر حبیب خان نے محمود جان خان کو پیرا میڈیکس کے دیرینہ مسائل ری سٹرکچرنگ اور محدود پریکٹس سے آگاہ کیا‘چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدرکویقین دہائی کرائی کہ بہت جلد وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے انکو درپیش مسائل حل کرنے کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور پیرا میڈیکس کی انتظامی پوسٹوں کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا‘انہوں نے پیرا میڈیکس کی اہمیت اور کردار کو سراہا اور مزید مراعات کیلئے سفارشات مرتب کرنے اور تجاویز تیارکرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین