• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے تاجروں کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاور صدرکینٹ نے شہرمیں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف آج سٹیڈیم چوک میں احتجاج کرنے کااعلان کیاہے گزشتہ روزتنظیم کے مرکزی صدر مجیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں صدر بازار کے تاجروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس کے شرکاء کاکہناتھاکہ موسم گرماشروع ہونے سے قبل ہی واپڈانے پورے پشاورمیں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کردیاہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار شدیدمتاثرہورہے ہیں کیونکہ سارا دن بازاروں میں بجلی کی بندش کے باعث تاجرہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں تنظیم کے صدر نے مزیدکہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے جانے کے آخری دن قریب آتے ہی حکمرانوں نے عوام کی مشکلات میں کمی کرنے کی بجائے مزید اضافہ کردیاہے انہوں نے وفاقی حکومت اور چیف ایگزیکٹو واپڈا خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کوختم کیاجائے ۔
تازہ ترین