• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے مفید ہے ،طبی تحقیق

اسلام آباد (اے پی پی) بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے۔کنگز کالج لندن کی طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے کی عمر میں زیادہ ورزش کرنے سے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے زوال کو روکا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ اگر ورزش کوئی دوا یا گولی ہوتی تو ہر کوئی اسے کھا رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ورزش سے جسم، دماغ، پٹھوں اور مدافعتی نظام کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑھاپے میں مدافعتی نظام زوال پذیر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بوڑھے لوگ زیادہ تر انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔
تازہ ترین