• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر عثمان خواجہ کی ہونیوالی شریک حیات نے اسلام قبول کرنے کی وجوہات بتادیں

کراچی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کی ہونے والی شریک حیات ریچل میکلیلن ایک مسیحی خاتون تھیں تاہم انہوں نے گزشتہ سال اسلام قبول کر لیا تھا اور اب اس سلسلے میں وجوہات سامنے آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ کی ہونیوالی شریک حیات ریچل میکلیلن نے ایک غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کے بارے میں اکثر منفی خبریں ہی سنی اور پڑھیں تھیں، عثمان خواجہ ان کی زندگی میں آنے والے پہلے مسلمان شخص تھے لیکن وہ شروع میں ان کے مذہب کی وجہ سے زیادہ توجہ نہیں دیتی تھیں،ریچل نے بتایا کہ عثمان یا ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر مسلمان ہونے کا کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن ان کو معلوم تھا کہ یہ بات عثمان کے لیے بہت اہم ہے، لہٰذا انہوں نے گزشتہ سال اسلام قبول کیا۔دوسری جانب عثمان خواجہ نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں عقیدے کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انہیں دوسرے مسلمان لوگوں کی جانب سے نفرت آمیز پیغامات موصول ہوتے جن میں لکھا ہوتاتھا کہ ریچل سے شادی کرنا حرام ہے کیونکہ وہ مسلمان نہیں ہے، عثمان خواجہ اور ریچل نے بتایا کہ وہ دونوں آئندہ اگلے ماہ اپریل میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین