• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق دل کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت

 راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق دل کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ افاقہ ہو رہے ہیں ، جے یو آئی (س) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو 20فروری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اے ایف آئی سی راولپنڈی میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں اور سرجنوں کے بورڈ نے کئی دن غور کے بعدکہا مولانا کی شریانوں میں اسٹنٹ ڈالے جائیں یا بائی پاس اوپن سرجری کی جائے ، آخر میں سرجری کا کا فیصلہ کیا گیااور پانچ مارچ کو آپریشن کیا گیا تھا اب مولانا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
تازہ ترین