• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے 64بینکوں میں 3کروڑ اکائونٹ ہولڈرز کے 11302کروڑ روپے،کوئی دعویدار نہیں ،مرکزی بینک

بنگلور (اے پی پی)بھارت کے مرکزی بینک ’’ریزرو بینک آف انڈیا‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 64 بینکوں میں 3کروڑ اکائونٹ ہولڈرز کے 11302 کروڑ روپے پڑے ہیں جن کا کوئی دعویدار نہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی حالیہ رپورٹ میں ریزرو بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 1262کروڑ روپے سٹیٹ بینک آف انڈیا ، 1250کروڑ روپے پی این بی جبکہ 7040کروڑ روپے قومی تحویل کے دیگر بینکوں میں پڑے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف بینکوں میں جمع کرائے گئے 100لاکھ کروڑ روپے کے کل ڈپازٹس میں یہ رقم معمولی سی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق چیئر مین پروفیسر چرن سنگھ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بیشتر ڈپازٹ ان لوگوں کے ہوں جو وفات پاچکے ہوں یا ایسے لوگوں کے ہوں جن کے کئی بینک اکائونٹس ہیں، یہ ناممکن ہے کہ بے نامی اکائونٹس ہوں۔ بینکوں پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ 10سال میں لین دین کئے گئے تمام اکائونٹس کی تفصیلات ہر سال کے خاتمے کے 30دن کے اندر ریزرو بینک آف انڈیا کو ارسال کرے۔
تازہ ترین