لاہور (خالد محمود خالد)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سفارتی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے وہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کریں گے۔ جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام سے بات کی ہے اور انہیں پاکستان کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل محمود نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر 23مارچ کو نئی دہلی میں جو استقبالیہ دے رکھا ہے انہیں مکمل یقین ہے کہ وہ اس میں مہمانوں کا خود استقبال کریں گے۔