• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو ہر فلم میں منفرد پیش کرنا ایک چیلنج ہے،علی عباس ظفر

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کو ہر فلم میں منفرد طریقے سے پیش کرنا ایک چیلنج ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ فلم سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے کے بعد اب فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی اداکار سلمان خان کو ہر فلم میں منفرد طریقے سے پیش کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ دلچسپ عمل ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ عمل اسکرپٹ سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سلطان‘‘ اور ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی کامیابی کے بعد اب فلم ’’بھارت‘‘ سے لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے دبائو اور چیلنج کے باوجود اپنا سب سے بہترین دینا ہے، فلم کااسکرپٹ ابھی لکھا جارہا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے زیادہ بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔
تازہ ترین