• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر بڑھنے سےماں سے مشابہت میں اضافہ مجھے خوشی دیتا ہے،انجیلینا جولی

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار انجیلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو عمر رسیدہ ہوتا دیکھنا چاہتی ہیں کیونکہ اس سے ان کی اپنی ماں سے مشابہت میں اضافہ نظر آئے گا، اداکارہ نے مزید کہا کہ عمر بڑھنے سے انہیں زندہ ہونے کا احساس ہوتا ہے۔میں آئنہ دیکھتی ہوں اور نظر آتا ہے کہ میں اپنی ماں جیسی دکھائی دے رہی ہوں اور اس سے مجھے شفقت کا احساس ہوتا ہے۔ مجھے اس سے اپنی عمر بڑھنے کا بھی احساس ہوتا ہے اور مجھے یہ پسند ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ میں زندہ ہوں، میں جی رہی ہوں اور بوڑھی ہورہی ہوں،حمل سے چہرے پر گہرے داغ ہونا مجھے پسند نہیں ۔ انجیلینا جولی نے ایک میگزین کو بتایا کہ میں اپنی خامیوں پر نظر رکھتی ہوں،لیکن میں اسے اسٹرکچر یا ظاہری طور پر نہیں دیکھتی۔یہ اس سے بڑھ کر ہے کہ میں اپنے چہرے میں اپنی فیملی کو دیکھتی ہوں،مجھے اپنی عمر نظر آتی ہے۔42 سالہ اداکارہ کےسابق شوہر بریڈ پٹ سے چھ بچے 16سالہ میڈوکس، 14 سالہ پیکس، 13سالہ زہرہ، 11سالہ شیلوہ اور نو سالہ جڑواں وینی اور کونکس ہیں۔
تازہ ترین