• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ششی کپورکے مداحوں نے انکی80 ویں سالگرہ منا ئی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بولی وڈ کو بے شمار خوبصورت فلمیں دینے والے اداکار ششی کپور کے مداحوں نے 18مارچ کو انکی 80ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے بانی پرتھوی راج کپور کے تیسرے بیٹے ششی کپور نے اٹھارہ مارچ1938 میں جنم لیا اور اپنے بڑے بھائیوں راج کپور اور شمی کپور کی طرح فلمی دنیا کا ہی رخ کیا۔ 1948 میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ششی کپور کا فنی سفر نصف صدی پر محیط تھا۔ اس دوران انہوں نے تقریباً ایک سو سولہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے بیشتر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ 1976میں ششی کپور کی فلم’جنون‘ پر انھیں نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ اپنی شاندار کارکردگی سے بولی وڈ پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے ششی کپورگذشتہ برس 4دسمبر کو جہان فانی سے کوچ کرگئے تاہم ان کے یادگار کردار شائقین کو ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔
تازہ ترین