• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکھا کی ایشوریہ کوانڈسٹری میں2 دہائیاں مکمل کرنے پر مبارکباد

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ ریکھا نے ایشوریہ رائے بچن کو فلم انڈسٹری میں2 دہائیاں مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسی خاتون ایک بہتے دریا کی طرح ہے جو اپنی روح کے ساتھ ہم آہنگی رکھتی ہے اور کبھی جمود کا شکار نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریکھا نے ایک خط میں ایشوریہ رائے بچن کوفلم انڈسٹری میں20 کامیاب سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشیوریہ رائے بچن نے فلم انڈسٹری میں کامیابی سے 20 سال کا طویل عرصہ گزارا ہے۔

آپ جیسی خاتون ایک بہتے دریا کی طرح ہے جو اپنی روح کے ساتھ ہم آہنگی رکھتی ہے اور کبھی جمود کا شکار نہیں ہوئی، وہ بغیر کسی دکھاوے کے جہاں جاتی ہے اپنی منزل پر پہنچ جاتی ہے، لوگ شاید آپ کی کہی گئی باتوں اور جو کرتی ہیں بھول سکتے ہیں لیکن لوگ آپ کا انہیں خود کا احساس کراناکبھی نہیں بھول سکتے،آپ کی گہری مضبوطی اور شفاف توانائیآپ کی باتوں میں جھلکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے فلموں میں مختلف کردار ادا کئے لیکن سب سے اہم کردار جو مجھے اچھا لگا اور جس سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی وہ آپ کی بیٹی آرادھیا کی ماں بننا ہے۔

تازہ ترین