• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ٹیم پر حملے قابل مذمت ہیں، زبیدہ خانم

لندن(پ ر) پاک سر زمین پارٹی یو کے کی نائب صدر زبیدہ خانم نے پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خواتین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں اب جدید خطوط پر علاج و معالجے کی سہولت موجود ہے،ہماری حکومت اس سے کیوں غافل ہے، ہم آئے روز قیمتی جانوں کا زیاں درندوں کے ہاتھوں کرواتے ہیں، کیوں کوئی ایک ہسپتال یا کیمپ قائم نہیں کیا جاتا کہ لوگ خود آکر اپنے بچوں کا علاج کروائیں، ہمیں اپنے ورکرز کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے سے گریز کرنا ہوگا اور جدید طریقہ کار کے تحت پولیو کا علاج کرنا ہوگا تاکہ پولیو جیسی خطرناک بیماری کا سد باب ہو اور قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔
تازہ ترین