• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل لیڈر شپ کورس کیلئے سلیکٹ ہونا اعزاز ہے،راجہ عرفان سلیم

سلائو(اورنگزیب چوہدری ) آزاد کشمیر پولیس کے سینئر آفیسر، صدارتی گولڈ میڈلسٹ ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے امریکہ سے بچوں کے اغوا کی روک تھام کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کورس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں اپنے مختصر قیام کے دوران جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکہا ہےکہ انٹرنیشنل لیڈر شپ کورس سے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملا۔دنیا آج ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے،بہت سے ایسے جرائم ہیں جس کا پوری دنیا سامنا کر رہی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کیمونٹی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر متفقہ اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک دوسرے کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مثبت پلاننگ اور منصوبہ بندی کریں۔راجہ عرفان سلیم نے مزید کہا کہ پورے آزاد کشمیر سے انٹرنیشنل لیڈر شپ کورس کے لیے سلیکٹ ہونا میرے لیے باعث عزت و اعزاز ہے۔ انٹرنیشنل لیڈر شپ کورس بہت سے عالمی دنیا کے سربراہان بھی کر چکے ہیں جو یقینی طور پر اس کی اہمیت اور افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس میں ٹیلنٹ اور جذبے کی کوئی کمی نہیں ۔
تازہ ترین