• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا کونسلرز کنونشن مانچسٹر میں 23جون کو ہوگا

لندن (جنگ نیوز) ہائی کمیشن فار پاکستان ان لندن کے زیراہتمام مانچسٹر میں 23جون 2018ء کو چوتھا کونسلرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ سیدابن عباس ہائی کمشنر پاکستان نے مانچسٹر میں کنونشن کے انعقاد کا اعلان 24فروری کو لندن کے کونسلرز کنونشن میں کیا تھا۔ کمیونٹی کے زبردست فیڈبیک اور کنونشن کی کامیابی کے بعد مانچسٹر میں بھی اس طرح کا کنونشن کرانے کی حوصلہ افزائی ہوئی جس پر ہائی کمیشن نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کونسلرز کنونشن کرانے کا فیصلہ کیا، ان کنونشنز کے انعقاد کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو منتخب لیڈر کے ساتھ منسلک کرنا اور برٹش پاکستانی ڈیاسپورا کی مین سٹریم برطانوی سوسائٹی میں انٹیگریشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کنونشن یہ موقع بھی فراہم کرے گا کہ اس میں برطانیہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں کامیاب ہونے والے پاکستانیوں کو بھی سراہا جائے۔ کنونشن کے سپیکرز میں ایم پیز/ایم ای پیز، کونسلرز، میئرز، کمیونٹی لیڈرز اور اکیڈمکس شامل ہوں گے جو وہاں زیربحث آنے والے ایشوز پر اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔ اس ایونٹ کے لئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فوکل پوائنٹ ہوگا اس حوالے سےمزید معلومات وقتاً فوقتاً شیئر کی جائیں گی۔
تازہ ترین