• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شاہد غوری

کراچی (پ ر ) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنمامحمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ پاکستان میں ناموس رسالت ایکٹ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں تاہم عاشقان رسول مرسکتے ہیں مگر نبی کریم کی شان میں ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتے ،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غلامان مصطفیؐ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی عبدالقیوم شہید کے عرس کی تقریب سے میوہ شاہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ ،محمد مبین قادری ،محمد شہزاد قادری ودیگر موجود تھے،شاہد غوری نے مزید کہا کہ حکومت توہین رسالت سے متعلق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے ،غازی عبدالقیوم شہید نے بھری عدالت میں گستاخ نتھورام کو واصل جہنم کرکے پیغام دے دیا کہ عاشق رسول سر تو کٹا سکتا ہے مگر نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا،حکومت کی ذمہ داری ہے کی وہ ناموس رسالت کے قوانین کو عملی جامہ پہنائے۔
تازہ ترین