• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کیلئے سیکورٹی ریہرسل اور جلسے،مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل فائنل کے لیئے سیکورٹی ریہرسل اور نشتر پارک اور لیاقت آباد میں جلسوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام رہا،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیو رٹی اقدامات کے حوالے سے پولیس اور رینجرز حکام نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم تک لانے اور وی وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول کے ساتھ اسٹیڈیم کی سیکیو رٹی جانچنے کے لیے مرتب کردہ پلان کے تحت اتوار کو ریہرسل کی گئی ،جس میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور تمام طے شدہ چیزوں کا عملی مظاہرہ کر کے نقائص تلاش کیے جبکہ موقع پر ہی ذمہ داران نے غلطی کی نشاندہی پر اس کو درست بھی کیا ،ٹریفک پولیس نے روٹ پلان کے تحت نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکوں جن میں حسن اسکوائیر ،یونیورسٹی روڈ ،اسٹیڈیم روڈ ،کارساز،جیل چورنگی ،راشد منہاس روڈ ملینیم چوک سمیت دیگر سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔
تازہ ترین