• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ۔فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے،ایم ڈی واٹربورڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ کے ۔فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، اس کی جلد از جلد تکمیل انتہائی ناگزیر ہے ، ملک و شہر اس کی تکمیل میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے منصوبہ پر جاری کام کی رفتار کو مزیدتیز تر کیا جائے ،منصوبہ کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان کو پابند کیا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اسٹینڈ بائی پمپس کا فوری انتظام کیا جائے، یہ ہدایات انہوں کے ۔فور پروجیکٹ منصوبہ کے معائنہ ،ایف ڈبلیو او کے دفتر اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیزوں کے دورے کے موقع پر دیں، ان کے ہمراہ واٹربورڈ کے ڈی ایم ڈی (ٹیکنیکل سروسز ) اسد اللہ خان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ۔فور اسد ضامن،ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہٰی بخش بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران و انجینئرز تھے ۔
تازہ ترین