• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے تعاون سے سعید آباد میں اسکول آف انویسٹی گیشن کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں(GIZ)جرمنی کے تعاون سے تیار کردہ اسکول آف انویسٹی گیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا،تقریب میں آئی جی سندھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پرڈپٹی قونصل جنرل کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ,ایڈیشنل آئی جی سندھ,ڈی آئی جی ٹریننگ اورسابقہ آئی جیز،ڈی آئی جیز پر مشتمل(GIZ) ممبران اور حکومت جرمنی کے تحت پاکستان کے لیئے کریمنل انویسٹی گیٹیو سروسز میں صلاحیت کے فروغ اور سپورٹ فراہم کرنیوالے پروگرام ہیڈڈاکٹراسٹریڈ بوش بھی موجود تھے،ڈپٹی قونصل جنرل جرمنی نے اسکول آف انویسٹی گیشن کے قیام اور اس سے شعبہ تفتیش میں ہونیوالی مثبت پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہی دی اور کہا کہ اسکول سے کریمنل انویسٹی گیشن کے ضمن میں پولیس کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔
تازہ ترین