• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی حقوق جمہوری نظام میں شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان ہی سے عوام کے حقوق اور آزادیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے حقوق کا صرف ضابطہء تحریر میں لے آنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ ان کی فراہمی بھی ضروری ہے موجودہ دستور میں پاکستان کے تمام شہریوں کے وقار کے تحفظ کی بھی ضمانت دی گئی ہے، ہر شہری کو قانون کے دائرے میں نقل و حرکت اور کسی بھی جگہ سکونت اختیار کرنے کی پوری آزادی ہے، ہر شہری کو قانون کی حدود میں رہتے ہوئے ہتھیاروں کے بغیر جمع ہونے کا حق حاصل ہے بشرطیکہ اس سے امن عامہ میں خلل نہ پڑتا ہو، آئین کی رو سے ہر شہری کوانجمن یا یونین بنانے کا حق حاصل ہے بشرطیکہ یہ اقدام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے۔ کیا ہمیں اپنے تمام حقوق ملتے ہیں یقیناً جواب نفی میں آئے گا ہمیں اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی۔

(منہال اقتدار)

minhaliqtidar39@gmail.com

تازہ ترین