• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ پر لوگ الزام لگاتے رہتے ہیں،وقت بتائے گا سیاسی ہوں یا غیرسیاسی، چیئرمین سینیٹ

کوئٹہ(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں‘ لوگ اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگاتے رہتے ہیں‘ نواز شریف ہمارے بزرگ ہیں جو چاہیں کہیں‘ ان کی شان میں کوئی بات نہیں کروں گا ‘وقت بتائے گا میں سیاسی ہوں یاغیرسیاسی ‘آزاد سینیٹرزکا گروپ کسی جماعت میں شامل نہیں ہوگا‘ آئندہ انتخابات میں آزاد گروپ کلین سوئپ کرے گا‘اگلا وزیراعظم بلوچستان سے ہونا چاہئے ‘اپنے دوستوں اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے منتخب ہوا ہوں‘بلوچستان سے ہمارے چھ سینیٹروں کا گروپ تھا‘ دوسری جماعتوں اور دوستوں کی حمایت کے بعد چھ سے57 ہوگئے ، آزاد سینیٹروں کا گروپ اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھے گا‘ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ تمام صوبوں کو باری باری ملنا چاہئے،بلوچستان کے لئے جو ممکن ہوا کریں گے ، یہ بات انہوں نے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد اتوار کو پہلی بار کوئٹہ آمد کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت میں کہی ، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری‘عمران خان ، ایم کیو ایم اور فاٹا کے دوستوں سمیت حمایت کرنے والے تمام دوستوں اور خاص طور پر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری کامیابی کے لئے دن رات محنت کی۔
تازہ ترین