کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان میں وجہ تنازع بننے والے رہنما کامران ٹیسوری نےاپنے خطاب میںکہا کہ سردار بھائی سے وعدہ کیا تھا میں تقریر نہیں کروں گا لیکن کچھ باتیں کرنی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ بہادر آباد والے میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ میرا اللہ جانتا ہے ایک مہاجر ہونے کے ناطے 22 تاریخ کے بعد جو کچھ مہاجروں کے لئے کہا جاتا تھا اس پر دکھ ہو تا تھا جس کے بعد میں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور میں اپنے منہ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔ بہت دنں سے مہاجروں کی تقسیم کی باتیں چل رہی ہیں اور دیگر جماعتیں نظریں جمائی بیٹھی ہیں جہاں جہاں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے وہاں قبضہ کر لیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جو قدم اٹھا یا اس پر حیدر آباد کے ساتھیوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ خدا بھی غلطیاں معاف کرتا ہے معلوم نہیں بہادر آباد والوں کو کون سی بات بری لگ گئی اور پوچھنے پر بھی نہیں بتائی۔