• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانبدارنہ حلقہ بند یوں سے سازش کی بو آرہی ہے، آفتاب شیر پاؤ

پشاور( نیوز ڈیسک ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤنے کہا ہے کہ انتخابی حلقہ بندیاں غیر منصفانہ طور پر کی گئیں جس سے سازش کی بو آرہی ہے،یہی وجہ ہے کہ آج اس کے خلاف صوبہ کے تمام اضلاع سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کیونکہ اس عمل سے تمام سیاسی جماعتوں،امید واروں اور ووٹرزکوشدید مشکلات اور پریشانیوںکا سامنا ہے، اہم ایشو پر مشاورت نہ کرنا نا انصافی ہے، امیدواروں اور ووٹرز کی تشویش دور کی جائے، انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل جلدبازی میں کیاگیا اوراس اہم ایشو پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت نہ کرنا ایک بہت بڑی ناانصافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وطن کور پشاور میں ضلع چترال کے مختلف سیاسی جماعتوںاور تاجر برادری پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا، وفدمیں سرتاج احمد خان صدر سی سی ڈی این چیمبر آف کامرس ، محمد وزیر مسلم لیگ ن، مولانا فضل محمدجے یو آئی ، عبدالرزاق صدر انجمن تاجران چترالی بازار پشاور اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر ضلع چترال کے وفد نے آفتاب شیرپا ؤکو حلقہ بندیوں سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے گزارش کی کہ وہ چترال کے عوام کی آواز بن کر اس اہم مسئلہ کو حل کرنے میں انکے ساتھ تعاون کریں ،آفتاب شیرپائونے وفد کو یقین دلایا کہ وہ صوبہ بھر کے عوام سمیت چترال کے عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے،آفتاب شیرپا ؤنے کہا کہ انکی جماعت کوحلقہ بندویوں پر شد ید تخفطات ہیں جو اسکے خلاف پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
تازہ ترین