• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور،مسلح افراد کا اسکارپ پروجیکٹ انجینئر کے گھر پر حملہ

خیرپور(بیورو رپورٹ) اسکارپ کالونی میں مسلح افراد اسکارپ پروجیکٹ اپر ڈویژن کے انجینئر محمد حیات شیخ کے سرکاری گھر پر حملہ کر کے ان کے گھر سے زیورات نقد رقم اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے ۔ بعد ازاں متاثر انجینئر محمد حیات شیخ نے شاہ لطیف تھانے پہنچ کر پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملہ کر کے سیکورٹی پر مامور دو افراد کو یرغمال بنایا اور ان کے بنگلے میں داخل ہو کر زیورات نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے تاہم پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے اپنے رکارڈ میں واقعے کی آگہی کی اطلاع درج کی۔
تازہ ترین