• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کھیلنے کی امید باقی،آئرلینڈنے اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے اگلے سال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں باقی رکھی ہیں۔ ہرارے میں ورلڈ کپ سپر سکس کے اہم معرکے میں اس نے اسکاٹ لینڈ کو 25 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے اینڈریو بالبرنی کے 105 اور نیل اوبرائن کے 70 رنز کی بدولت 9 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم14 گیندیں قبل 246 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسکاٹش یہ میچ جیت کر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرسکتی تھی مگر 4 وکٹیں جلد کھونے کے بعد اس کی میچ میں واپسی ممکن نہ ہوسکی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ 4،4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے ، جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پیر کو زمبابوے سے اہم ترین میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیل رہی ہے۔ شکست اس کی مشکلات بڑھا سکتی ہے ۔ اس کے ٹاپ 2 میں جانے کا انحصار دوسری ٹیموں پر چلا جائے گا۔ ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کا ٹکٹ حاصل کریں گی۔
تازہ ترین