• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سپر لیگ پلے آف میچز کی تیاریاں مکمل

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ کے دو پلے آف میچز کے لئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ جبکہ ان دونوں میچز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ کوریئر کمپنی نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، ویب سائٹ پر ٹکٹس ایک ہفتہ قبل ہی ختم ہوگئے تھے، قذافی اسٹیڈیم میں 23 ہزار 700 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس کی مالیت چھ ہزار فی کس ہے، سب سے کم ریٹ والے جنرل انکلوژرز کی ٹکٹ کی مالیت ایک ہزار تھی، جو پہلے ہی دو دنوں میں فروخت ہوگئیں۔ منگل کو پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔
تازہ ترین