• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی ٹورنامنٹ،کارتھک نے بنگلہ دیش سے فتح چھین لی

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ہائی وولٹیج فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کے منہ سے فتح چھین کر تین ملکی ٹی 20 کپ جیت لیا ۔کولمبو میں فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دینش کارتھک کے آخری گیند پر لگائے چھکے کی بدولت بنگلہ دیش کو 4 وکٹ سے شکست دیدی، ناکام ٹیم نے پہلے کھیل کر8وکٹ پر166رنز اسکور کردیئے، صابر رحمان50گیندوں پر77رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔بھارتی بولر یزویندر چاہل 4اوورز میں18رنز دیکر 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔ بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، شیکھر دھون10اور رائنا صفر پر چلے گئے۔ روہت شرما 56 رنز کے ساتھ ڈٹے رہے ۔پانڈیا نے 28اور راہول نے 24رنز کئے ۔ 18 اوورز میں133پر بھارت کی 5 ویں وکٹ گری۔ اسے 2 اوورز میں34رنز درکار تھے کہ اس موقع پر شنکر اور کارتھک نے 19 ویں اوور میں 22 رنز سمیٹ کر بنگلہ دیشی ٹیم کی سٹی گم کردی، سومیا سرکار نے آخری اوور کی پہلی 3 گیندوں پر 3 رنز دیئے، تاہم بھارت کو آخری 2 گیندوں پر 5 رنز درکا ر تھے کہ سومیا نے شنکر کو 17 کے انفرادی اسکور پر چلتا کر کے دوبارہ گرفت کرلی ، بھارت کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے کہ دینش کارتھک نے چھکا لگا کر بھارت کو ڈرامائی فتح دلوادی،انہوں نے 8 گیندوں پر 29 رنز کر کے میچ کا نقشہ ہی بد ل دیا۔
تازہ ترین