• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کی ترقی کیلئے چین و دیگر ممالک سے رابطے ہیں،فیصل صالح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ کھیل کی ترقی کیلئے جو بھی ہوسکا کریں گے، چین سمیت دیگر ممالک کی فٹبال فیڈریشنزسے رابطے میں ہیں، ہمارے کھلاڑی، کوچز اور ریفریز بھی وہاں کے تجربے سے بھرپور استفادہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ فیصل صالح حیات نے کہا کہ تین سالہ بندش نےپاکستان کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ہماری محنت اور توجہ کے باعث پاکستان نے بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر 2005 پہلی پاک بھارت سیریز میں فتح پائی،اولمپک کوالیفائنگرائونڈ میں 2005 میں کامیابی حاصل کی،2016 میں نیپال میں ہونے والی ساف انڈر 16میں 2011میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
تازہ ترین